کویت؛ «الحساوی» قرآنی مقابلوں میں ۲۷۰۰ قرآء کی شرکت

IQNA

کویت؛ «الحساوی» قرآنی مقابلوں میں ۲۷۰۰ قرآء کی شرکت

11:22 - April 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3505932
بین الاقوامی گروپ- تیرہویں حفظ و تجوید مقابلے «مبارک عبدالعزیز الحساوی» ایوارڈ میں ہزاروں امیدوار شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- کویتی اخبار «الأنباء»؛کے مطابق کویت کی قرآنی انجمن «مبرة المتمیزین» کے سربراہ  یوسف الصمیعی کے مطابق قرآنی مقابلوں میں ہزاروں طلبا اور طالبات شریک ہیں جنکے درمیان مقابلہ گذشتہ روز شروع ہوا ہے اور توقع ہے کہ اختتامی تقریب اپریل کے آخر میں منعقد ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں معذور قرآء کا مقابلہ الگ سے شامل ہے جسمیں آٹھ سو پچاس امیدوار شریک ہیں اور انکے لیے خصوصی مقام تیار کیا گیا ہے۔

 

یوسف الصمیعی کا مزید کہنا تھا: حفظ مقابلوں میں کل قرآن کے حفظ میں ایک سو پچاس حفاظ شریک ہیں جنمیں پچاس خواتین حافظات بھی شامل ہیں اور حافظات کا مقابلہ آج اور کل منعقد ہوگا۔/

3800571

نظرات بینندگان
captcha