IQNA

10:02 - August 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3506566
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی قدردانی کی ہے۔

ایکنانیوز- سحر تی وی کے مطابق پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے کشمیری عوام کی ٹھوس حمایت کر رہا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کی تھی۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حالیہ فیصلے سے کشمیر کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔
کشمیر کے عوام اس علاقے کی سرنوشت کے تعین کے لیے اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: