امریکی انتخابات مباحثے میں سردار سلیمانی کے قتل پر اعتراضات

IQNA

امریکی انتخابات مباحثے میں سردار سلیمانی کے قتل پر اعتراضات

7:38 - February 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507213
بین الاقوامی گروپ- ڈیموکریٹ نمایندے نے ٹرمپ کے اقدام کو نادرست قرار دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات سے اخراج کو جنگ میں کھودنے کے مترادف قرار دیا۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق نیوهمپشایرمیں منعقدہ مباحثے میں جو بایڈن، برنی سنڈرز، الیزبت وارن، پته بوٹیجیج، اندرو یانگ، امی کلوباچر اور ٹام استٹر شریک تھے جو اس سوال کہ ٹرامپ نے سردار سلیمانی کے قتل کی حمایت کی ہے اگر وہ صدر ہوتے تو کیا کرتے ؟

 

پٹه بوٹیجیج نے کہا: ٹرمپ نے جن حالات میں  سلیمانی کو قتل کیا کہیں سے نہیں لگتا کہ ہم زیادہ پرامن ہوگیے ہیں۔ ہم نے عراق پر حملے سے کچھ درس نہیں لیا ایک شخص کے جانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: ٹرمپ نے ہمیں جنگ کے نزدیک کردیا ہے حالات وہاں سے بگڑے جہاں ہم نے ایٹمی معاہدے کو ترک کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایران کے حملے میں ہماری فوجیوں کو نقصان پہنچا اگر میں صدر بنا تو میں سیکورٹی اداروں اور دوستوں سے مشورے کے بعد عمل انجام دونگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ صدر نے اینٹلی جنس اداروں کا مذاق اڑایا اور خودسرانداز میں عمل انجام دیا

 

بایڈن: سلیمانی کی جانب سے کوئی فوری خطرہ درپیش نہ تھا

جو بایڈ ن نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو سلیمانی کے قتل کے لیے ہوائی حملے کا حکم نہ دیتا کیونکہ انکی جانب سے فوری طور پر کوئی خطرہ درپیش نہ تھا. "گریٹ امریکہ کی پالیسی اب ٹرمپ کی وجہ سے تنہا امریکہ میں تبدیل ہوچکی ہے. ہم جنگ میں اکیلے رہ چکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں ہمارے متعدد فوجیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرمہ کہہ رہا ہے کہ ؟ "سر درد". ایسے شخص کو اختیار نہیں ملنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا: میں صدر بنا تو فوجی راستے کو آخری انتخاب کے طور پر استعمال کرونگا۔

 

سنڈرزنے سردار سلیمانی قتل کو نادرست قرار دیا

برنی سنڈرز نے کہا کہ دیکھیے دنیا میں برے رہنما شمالی کوریا کے «کیم جونگ اون» سعودیہ میں«محمد بن سلمان» ہے جس نے جمال خاشقچی کے قتل کو حکم دیا ، روس میں «پوٹین» اپنے دشمنوں کے قتل میں ملوث ہے،چین میں «شی» ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان محاصرے میں ہیں. تم ایسا نہیں کرسکتے کہ جسکو چاہو ماردو، ایسے سب کو کیسے مار سکتے ہو۔

 

انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو معلوم نہں کہ درست ڈیپلومیسی سے ہم دوستوں اور طاقت میں اضافہ کرسکتے ہیں، جنگ سے نہیں، مذاکرات سے مسایل حل کریں اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے۔/

3877195

نظرات بینندگان
captcha