انڈونیشیا کی بھار ت میں مسلم کش فسادات کی مذمت

IQNA

انڈونیشیا کی بھار ت میں مسلم کش فسادات کی مذمت

15:04 - March 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507328
تہران( ایکنا) انڈونیشیا نے بھار تی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انڈونیشیا نے بھار تی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انڈونیشیا نے دہلی فسادات میں مسلمانوں کےقتل عام کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف انڈونیشیا میں مختلف جماعتوں کی طرف سے مظاہرے کیے گئے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکامی پر مودی سرکار کے خلاف بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے تین روزہ فسادات میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی نہ ختم ہونے والی داستانیں سامنے آنے لگیں، لٹے ہوئےمسلمان خاندان کیمپوں میں بھی بے یار و مددگار ہیں۔دہشت گرد ہندوؤں کے ہاتھوں قتل کے بعد جلائی جانے والی کئی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ ان فسادات میں 47 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔دہلی کے تیج بہادر اسپتال میں ورثاء لاشوں کی شناخت کے منتظر ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی بھارتی مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی لہر کی مذمت کی تھی، جس پر بھارت سیخ پا ہوگیا، اور ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا تھا۔

mehrnews.com

نظرات بینندگان
captcha