سعودی عرب میں کرونا کی رفتار تیز

IQNA

سعودی عرب میں کرونا کی رفتار تیز

8:15 - March 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3507430
تہران( ایکنا) سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز ۹۲ کرونا پوزیٹیو کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ۹۲ کرونا مثبت کیسز میں دس ایسے کیسز ہیں جو دیگر ممالک سے سعودی آچکے ہیں اور ان تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد  ۱۱۰۴ تک پہنچ چکی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق چھ کرونا مریضوں کی تعداد تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے آغاز میں کرونا کی موجودگی کو چھپانے کی کوشش کی مگر ایسا نہ ہوسکا اور اس وقت بھی ماہرین کے مطابق مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔

 

گذشتہ روز ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بھی سعودی حکومت پر کرونا کیسز چھپانے کا الزام لگایا تھا۔/

3887698

نظرات بینندگان
captcha