برطانیہ؛ کورونا سے مرے مسلمانوں کی اجتماعی تدفین

IQNA

برطانیہ؛ کورونا سے مرے مسلمانوں کی اجتماعی تدفین

7:45 - April 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507510
تہران(ایکنا) برطانیہ میں کورونا سے بڑھتی اموات کے بعد جنوب مشرقی لندن میں اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے بڑھتی اموات کے بعد لندن کے جنوب مشرقی قبرستان کمنال پارک میں مسلمان مردوں کے لیے اجتماعی قبریں تیار کی جارہی ہیں. حکام کے مطابق پچاس مسلمان مردے تدفین کے لیے انتظار کررہے تھے۔

مستطیل صورت میں تیار شدہ اجتماعی قبریں مسلمان قبرستان «الحدائق الخالده»(باغ جاودان) میں تیار کی گئی ہیں۔

 

عام طور پر مسلمان مردے کے چوبیس گھنٹوں میں دفن کرنا چاہیے مگر روزنامه «ڈیلی میل» کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مرے بعض مسلمان مردے دو ہفتے تک تدفین نہ ہوسکے۔

 

قبرستان انچارج ریچرڈ گومرسال کا اس بارے میں کہنا تھا: مردوں کو بغیر وقفے کے اور اسلامی طرز پر دفنایا جاتا ہے۔/

3891694

نظرات بینندگان
captcha