رمضان کیلئے کورونا کے حوالے سے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں، ظفر مرزا

IQNA

رمضان کیلئے کورونا کے حوالے سے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں، ظفر مرزا

8:51 - April 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507523
تہران(ایکنا) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سنسنی نہ پھیلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے لیے ہدایت نامہ تیار کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کو معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ 'رمضان آنے والا ہے ہم مسلمانوں کے لیے خصوصی مہینہ ہے لیکن اس سال ایسے وقت میں آرہا ہے جب ملک میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس حوالے سے ہمیں بڑے خصوصی انتظامات اور خصوصی احتیاط اختیار کرنی ہوں گی جس پر کافی سوچ بچار ہورہی ہے'۔

ظفر مرزا نے کہا کہ 'اس سلسلے میں قومی سطح پر لوگوں کے لیے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں کہ وہ سحر و افطار، روز و شب، نمازیں اور تراویح کے سلسلے میں ہدایات مشورے کے بعد طے پائیں گی ان کو ہدایت نامے کی صورت میں جاری کریں گے'۔

 

رمضان کے لیے ہدایت نامے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'اس پر کام ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے بارے میں آگاہ کریں گے'۔

 

اموات کے حوالے سے قیاس آرائیاں

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافے کے خدشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جب تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہوں اور قیاس آرائیاں کرنا غلط چیز ہے'۔

 

انہوں نے کہا کہ 'اگر ایسی اموات ہورہی ہیں جن کا ذکر کرنا ضروری ہے تو ان کا ٹیسٹ ہونا چاہیے جو ضروری ہے، ہماری حکمت عملی پر اتفاق ہوا ہے کہ اس طرح کی جو اموات ہوئی ہیں ان کا ٹیسٹ کیا جائے اس حوالے سے وفاقی حکومت ایک ایڈوائزری جاری کرے گی'۔

1127008

نظرات بینندگان
captcha