IQNA

19:54 - May 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507574
تہران(ایکنا) جمعرات کی شام جنوبی علاقوں پر متعدد مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا۔

جمعرات کی شام اسرائیلی ہیلی کاپٹروں سے شام کے جنوبی علاقوں میں مختلف اہداف پر بم باری کی گیی جسمیں جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق گولان کی بلندیوں سے ان علاقوں پر بم باری ہوئی اور مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

شامی ائیرڈیفنس نے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد حملے روکنے کا دعوی کیا ہے اور اسرائیلی اھداف کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔

 

حماس کا رد عمل

 

حماس ترجمان «حازم قاسم» نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کے حملے کو «وحشیانہ غنڈہ گردی» قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ صھیونی حملوں کو روکنے کے لیے امت مسلمہ کو وحدت سے کام لینا ہوگا تاکہ ان غنڈہ گردیوں کو روکا جاسکے۔/

3895586

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: