مصر کے نامور قاری طبلاوی دار فانی سے کوچ کرگئے

IQNA

مصر کے نامور قاری طبلاوی دار فانی سے کوچ کرگئے

11:11 - May 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507602
تہران(ایکنا) انجمن قرآء مصر کے سربراہ شیخ محمد محمود طبلاوی ۸۶ سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

قرآنی شعبے میں نامور اردنی شخصیت شیخ سمیح احمد خالد عثامنه نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مصر کے نامور قاری اور انجمن قرآء کے سربراہ شیخ محمد محمود طبلاوی گذشتہ روز انتقال کرگئے ہیں۔

 

مصری نیوز ایجنسی «الیوم السابع» نے بھی خبر دی ہے کہ انجمن قرآء کے مطابق ساٹھ سال قرآنی خدمات کے بعد شیخ محمد محمود طبلاوی دار فانی کو وداع کر گئے ہیں۔

 

انجمن قرآء کے ترجمان محمد السعاتی کا کہنا تھا کہ تشیع اور رسم فاتحہ کے حوالے سے اعلان بعد میں ہوگا۔

مصری دارالفتوای نے معروف قاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں انکی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

 

شیخ محمد محمود طبلاوی نومبر سال ۱۹۳۴ کو پیدا ہوئے اور ۹ سال کی عمر میں انہوں نے قرآن حفظ کرلیا تھا۔

مصر کے نامور قاری طبلاوی دار فانی سے کوچ کرگئے

قاری اور نماینده وزارت اوقاف و امور اسلامی مصر و الازهر کے حوالے سے انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کا دورہ کیا۔

 

اعلی قرآنی خدمات پر مرحوم طبلاوی کو لبنان کے اعلی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔/

3896800

نظرات بینندگان
captcha