شب قدر اور عید فطر میں زیارت حرم مطهر علوی ممنوع

IQNA

شب قدر اور عید فطر میں زیارت حرم مطهر علوی ممنوع

10:27 - May 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507614
تہران(ایکنا) کورونا وائرس کے حوالے سے نجف کے گورنر نے ایام شهادت حضرت علی(ع) اور عید میں زائرین کو آنے سے روک دیا۔

نجف اشرف کے گورنر نے حکم میں کہا ہے کہ ماہرین صحت کے مشوروں کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ایام شهادت امام علی(ع) اور عید فطر میں بھی زائرین کو نجف آنے سے روک دیا جائے. لاک ڈاون کے اوقات میں نرمی کرکے رات آٹھ بجے تک لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: فٹبال کے گروانڈ کھول سکتے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیورز بھی رات دس بجے تک کام کرسکتے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا کے فضل سے تمام کورونا کے متاثرین شفا یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت کورونا کے صرف دو مریض زیر علاج ہاسپٹل میں باقی ہیں۔/

شب قدر اور عید فطر میں زیارت حرم مطهر علوی ممنوع

3897654

نظرات بینندگان
captcha