«یوم‌النکبة» پروگرام آن لائن منانے کا اعلان

IQNA

«یوم‌النکبة» پروگرام آن لائن منانے کا اعلان

10:16 - May 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507622
تہران(ایکنا) فلسطین کی تحریک آزادی کے ترجمان کے مطابق یوم نکبت و نحوست کی برسی پر کورونا کی وجہ سے پروگرام سوشل میڈیا پر منایا جائے گا۔

فلسطینی تحریک آزادی کے رکن «احمد ابو هولی» جو امور مہاجرین اور «یوم النکبة» پروگرام کے سربراہ بھی ہے انہوں نے ایک پروگرام میں کہا کہ اس سال

«محمود عباس» کی بھی تاکید ہے کہ  یوم النکبة  یا روز نحوست (یوم تاسیس صھیونی رژیم) کی برسی کو کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی شرکت کے بغیر منایا جائے۔

 

یوم النکبة پروگرام کے سربراہ کے مطابق ہر سال اس موقع پر مختلف سیاسی، ثقافتی، ادبی اور ٹیکنکل پروگرامز منعقد کیے جاتے ہی تاہم اس سال فلسطین میں لاک ڈاون اور محمود عباس کی تاکید کی وجہ سے پروگرام « فلسطین لوٹ آئیں گے» مجازی دنیا پر منایا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: یوم النکبة یا یوم نحوست کی بہترویں برسی پر سیاہ پرچموں کے ساتھ مساجد سے تکبیر کی صدائیں بلند ہوں گی۔

 

فلسطینی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگراموں کے حوالے سے انکا کہنا تھا: مختلف پوسٹرز، ڈکومنٹری اور بزرگ افراد جو تاریخ سے واقف ہیں انکی گفتگو انگریزی اور عربی میں ۱۵ سے ۲۲ مئی کے درمیان نشر ہوں گی۔

 

یوم نحوست کونسل کے سربراہ کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم میں مطالبہ کیا جائے گا کہ صھیونی رژیم کو ستر سال مظالم ڈھانے کہ وجہ سے اس پر مقدمہ چلایا جائے۔/

3897955

نظرات بینندگان
captcha