یوم القدس اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف مسلمانو ں کے اتحاد کا عالمی دن ہے- درویش وند

IQNA

یوم القدس اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف مسلمانو ں کے اتحاد کا عالمی دن ہے- درویش وند

9:20 - May 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507667
تہران(ایکنا) کوئٹہ کے علما سے وحدت و اتحاد کی خوشبو خوش آیند ہے۔ علما سے خطاب

کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل اخوت اوروحدت میں ہے، کفار اور اسلام دشمن قوتوں نے مسلم امہ کو تقسیم در تقسیم کر کے اپنے مضموم مقاصد حاصل کئے ہیں، مسلمان ایک قوم ہیں ان میں کوئی فرقہ واریت نہیں، اگر ہم خداکے بجائے ٹرمپ پر یقین رکھیں گے تو ذلت ہمارا مقدر ہوگی، یوم القدس اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف اتحاد کا دن ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائشگاہ پر کوئٹہ کے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی.

 

قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے کہا انقلاب اسلامی کا اصل نعرہ مسلمانوں کو فرقہ واریت سے دور رکھ کر ایک امت بنانا ہے. آیت اللہ خمینی نے تمام اسلامی ممالک کو شفاء کا نسخہ بتاتے ہوئے ”وحدت“ پر زور دیا اسی نعرے سے آج دشمنان اسلام خائف ہیں اور انہوں نے مسلمانوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کے لئے تقسیم در تقسیم کی پالیسی اپنائی.

 

انہوں نے کہا کہ مسلمان اگر صیح معنوں میں لفظ اخوت اور بھائی چارے پر عمل کریں تو ممکن نہیں کہ دشمن ہم پر غلبہ حاصل کر سکے، تاریخ کا تلخ تجربہ یہی بتاتا ہے کہ مسلمانوں کا فرقہ واریت کے نام پر قتل عام ہوا۔

یوم القدس اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف مسلمانو ں کے اتحاد کا عالمی دن ہے- درویش وند

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اللہ پر ایمان رکھیں تو ہم دنیا کے ہر امتحان میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن اگر ہم ٹرمپ پر یقین رکھیں گے تو ذلت ہمارا مقدر ہوگی.

 

انہوں نے کہا کہ یوم القدس اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف مسلمانو ں کے اتحاد کا عالمی دن ہے اس دن کو منانا ہم پر لازم ہے.

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علماء کرام سے انہیں اتحاد کی خوشبو آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اسلام بھی ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی ہے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمن، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ہاشم موسوی، قاری عبدالرحمن نورزئی، علامہ ولایت حسین جعفری، سید حبیب اللہ شاہ چشتی، مفتی عبدالناصر نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج اتحاد و اتفاق کی کمی کا ہے جسکا مقابلہ کر نے کے لئے علماء کرام متحد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے میں سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ شامل ہیں۔ مسلم امہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا مقابلہ ایران نے ثابت قدمی سے کیا ہے ایران ہی وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل اور بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ان کے کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم پر انہیں للکار رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک حساس صوبہ ہے یہاں دوست اور دشمن دنوں آتے ہیں۔

 

ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے تجارت سے زیادہ ہمیں اس وقت اسلامی اقدار اور نظریات کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے نظریات کے تحفظ کے لئے تن من دھن دینے کے لئے تیار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سازشوں اور فرقہ واریت کے باجود بلوچستان کے علماء کرام نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور یکجا ہو کر دشمنان اسلام کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ایک منظم سازش ہے جسے ہم نے ا تحاد سے شکست دینی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha