پاکستان میں حضرت فاطمه زهرا (س) کانفرنس اور روضہ علمدار کربلاء نمایندے کی شرکت+ تصاویر

IQNA

15:22 - December 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519664
ایکنا: آستانِہ مقدسِ عباسی کا ایک وفد پاکستان میں حضرت فاطمہ زہراؑ کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شریک ہوا، جس میں مختلف مذہبی و مسلکی گروہوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایکنا نیوز، آستانِہ مقدسِ عباسی کی اطلاع رسانی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان کے شہر کراچی میں انجمنِ پاکستانی برائے انعقادِ مجالسِ عزاداریِ حسینی کے زیرِ اہتمام ’’حضرت فاطمہؑ: اسلامی وحدت کی علامت‘‘ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

اس وفد کی شرکت ’’حضرت فاطمہؑ: راہِ نجات‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ فیسٹیول کے موقع پر ہوئی، جو حضرت فاطمہ زہراؑ کے یومِ ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقد کیا جاتا ہے۔

آستانہ مقدسِ عباسی کے شعبۂ امورِ مذہبی کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا کہ اس عظیم الشان تقریب میں مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات، خصوصاً اسلامی مذاہب اور دیگر ادیان کے درمیان وحدت کے حامی افراد نے شرکت کی اور حضرت فاطمہ زہراؑ کے فضائل بیان کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کانفرنس میں ہماری شرکت پاکستان کے ممتاز خطیب جناب شائن شاہ کی دعوت پر ہوئی، جو پاکستان کے نمایاں ترین خطبا میں شمار ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ہم نے خطاب کیا اور کراچی کی اس مذہبی برادری کے گہرے ایمان و عقیدت کو سراہا۔

اس فیسٹیول کے انعقاد کے ذریعے آستانِ مقدسِ عباسی کا مقصد حضرت فاطمہ زہراؑ کی عظمت کو اجاگر کرنا اور ان کی تعلیمات، اقدار اور اصولوں کو معاشرے کے تمام طبقات کے دلوں میں راسخ کرنا ہے۔/

کنفرانس حضرت فاطمه زهرا (س) با حضور هیأتی از آستان مقدس عباسی در پاکستان برگزار شد + عکس

3519664

4323121

نظرات بینندگان
captcha