IQNA

7:45 - June 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507764
تہران(ایکنا) عراق کے مختلف شہروں کے لیے تجوید و قرائت کی کلاسز نجف اشرف قرآنی مرکز کے تعاون سے شروع کی گئی ہیں۔

الکفیل چینل کے مطابق نجف قرآن مرکز کے سربراہ «مهند ماجد المیالی» جو آستانہ عباسی(ع) سے وابستہ ہے کا کہنا تھا: ہماری مجازی دنیا میں قرآنی سرگرمیاں اس سے پہلے بھی جاری تھیں تاہم کورونا وائرس اور علما کی تاکید کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے کو مزید تیز کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس حوالے سے مذکورہ کلاسز شروع ہوچکی ہیں جو استاد «احمد الزاملی» کی زیرنگرانی ہفتے میں چار دن منعقد ہوتی ہیں جنمیں تجوید و قرائت کے اصول سیکھائے جاتے ہیں۔

 

المیالی کا کہنا تھا: قرائت کی کلاسز جمعه اور اتوار کو جبکہ تجوید ہر ہفتے اور منگل کو چار بچے منعقد ہوتی ہے جنمیں مخارج حروف، صفات اور احکام حروف کا درس دیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآء اور طلباء کی قرآن صلاحیتوں کو نکھارنا اور درست انداز میں قرآت کی حوصلہ افزائی کورس کا اہم ترین مقصد ہے۔/

3904633

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: