یونیورسٹی میں قرآن کا پڑھنا لازمی ہوگا

IQNA

یونیورسٹی میں قرآن کا پڑھنا لازمی ہوگا

8:17 - June 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507772
تہران(ایکنا) پنجاب گورنمنٹ کے مطابق یونیورسٹیز میں قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے مطابق یونیورسٹیز میں قرآن مجید کا سبجیکٹ پڑھنا لازمی قرار دیا جارہا ہے ۔

اس فیصلے کے مطابق اساتذہ طلبا کو قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا پابند ہوگا.

گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق قرآن مجید اسلامیات کے سبجیکٹ سے ہٹ کر الگ سے پڑھنا ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر قرآن دیگر سبجیکٹ کی طرح الگ سے نمبر رکھتا ہے جو امتحانی نمبر میں شمار ہوگا۔ دیگر غیر مسلم طلبا کو قرآن کی بجائے درس اخلاق دیا جاسکتا ہے۔

 

پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا اور آخرت کی سعادت صرف قرآن کریم کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔

یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر سند ملنا ممکن نہ ہوگا۔

3905064

نظرات بینندگان
captcha