سعودی عرب پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا

IQNA

سعودی عرب پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا

7:48 - September 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508284
تہران(ایکنا) سعودی عرب کے شہر جدہ میں نومبر میں خواتین کے لیے کھیلوں کا ایونٹ منعقد ہوگا جو سعودیہ میں اپنی طرز کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔

سعودی عرب کی میزبانی میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ رائل گرینز گالف اینڈ کنٹری کلب جدہ میں ہوگا۔

سعودی لیڈیز انٹرنیشنل پہلا لیڈیز یورپین ٹور (ایل ای ٹی) ایونٹ ہوگا جو 12 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہے گا اور اس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر ہوگی۔

سعودی عرب میں ہونے والا یہ ایونٹ برٹش اینڈ اسکاٹش اوپن کے بعد دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر مارچ میں شیڈول تھا لیکن کووڈ-19 کے باعث اس کو ملتوی کردیا گیا تھا، ایونٹ میں رواں ماہ سوس اوپن جیتنے والی ویلز کی ایمی بولڈن سمیت 100 خواتین شریک ہوں گی۔

 

اس ایونٹ کے فوری 17 نومبر سے 19 نومبر تک سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل ہوگا جس میں پروفیشنل ٹیم کے ساتھ امیچور شامل ہوں گے اور اس کی انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہوگی۔

 

سعودی عرب میں اس سے قبل 2019 اور 2020 میں مردوں کے سعودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد ہوچکے ہیں اور یوں یہ تیسرا پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا۔

 

ایل ای ٹی کے سربراہ الیگزینڈر آرمس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین گالف کے پہلے پروفیشنل ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر ہم انتہائی پرجوش ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے مشکور ہیں کیونکہ انہوں نے صرف ایک نہیں بلکہ دو ٹورنامنٹ رکھے ہیں جبکہ رواں برس گالف کے لیے مشکل رہا ہے۔

 

جمہوریت کے امور پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فریڈم ہاؤس کی جانب سے ماضی میں سعودی عرب پر خواتین کو مناسب حقوق نہ دینے پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے اور خواتین کی آزادی، سیاسی حقوق اور معاشرتی آزادی کے حوالے سے سعودی عرب کا دنیا میں بدترین ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا۔

 

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ برسوں میں کھیلوں کے کئی ایونٹس منعقد ہوچکے ہیں، جن میں 2018 میں برطانیہ کے انتھونی جوشوا اور میکسیکو-امریکی اینڈی روئز جونیئر کے درمیان ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل نمایاں ہے۔

 

اس کے علاوہ 2018 اور 2019 میں اٹالین سپر کپ بھی سعودی عرب میں کھیلا گیا تھا۔

1143127

 

نظرات بینندگان
captcha