اخوان‌المسلمین کو سعودی کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے پرملایشیاء کے مسلم گروپس کی مذمت

IQNA

اخوان‌المسلمین کو سعودی کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے پرملایشیاء کے مسلم گروپس کی مذمت

8:12 - December 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508576
تہران(ایکنا) ملایشیاء کے سترہ مسلم جماعتوں نے سعودی علما کی جانب سے اخوان‌المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے پر شدید مذمت کی ہے۔

ملایشیاء کے سترہ بڑی مسلم جماعتوں نے سعودی علما کی جانب سے اخوان‌المسلمین پر لگائے گئے الزامات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس طرح کے فتووں سے مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد ہوگا اور یہ فتوے صرف صیھونی رژیم کے ایماء پر جاری ہوئے ہیں۔

 

مذکورہ تنظیموں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  مجلس عوام برطانیہ نے سال ۲۰۱۶ تاکید کی تھی کہ  اخوان‌المسلمین پر دیگر شدت پسند تنظیمیں داعش وغیرہ حملہ کرتی رہتی ہے مگر یہ تنظیم ان کے مقابلے میں ایک متعدل جماعت ہے۔

 

ملایشین علما نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی علما ان فتووں کو واپس لیں جو اسرائیلی خوشنودی اور تعلقات کے لیے صادر کیے جتے ہیں جبکہ اخوان المسلمین نے ہمیشہ اسلام اور رسول اکرم کی ناموس کے حوالے سے کردار ادا کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے برے علما کے گروپ نے کچھ عرصہ قبل فتوی صادر کیا تھا جسمیں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دیکر کہا گیا تھا کہ وہ منحرف اور شدت پسند ہوچکی ہے۔/

3938460

نظرات بینندگان
captcha