بیلجیم کے مختلف اداروں اور گروپس کے اراکین نے فلسطینوں کے حق اور صیھونی رژیم کی پالیسیوں کے خلاف دارالحکوت میں صیھونی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
بروکسل میں ہونے والا مظاہرہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا جسمیں مظاہرین نے فسطینیوں کے حقوق پر تاکید کی۔
بیلجیم پارلیمینٹ کے رکن سیمون موٹکان نے مظاہرین سے خطاب میں کہا: فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی اسرائیل کی جانب سے قابل افسوس ہے جہاں یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں تک نہیں بخشا گیا، غزه میں محاصرے سے فلسطینیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم عالمی قوانین اس حوالے سے لاتعلق نظر آتے ہیں۔
سنیٹر پیر گالانڈ نے کہا کہ بیلجیم کے عوام کی جانب سے فلسیطنی حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور گذشتہ انیس سالوں میں چارسومظاہرے بیلجیم میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد ہوچکے ہیں۔
مظاہرین نے عالمی برادری اور اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی حقوق کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ۔
مظاہرین نے فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے پر اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔/