مسجد صنعا میں امام علی(ع) کا لکھا قرآنی نسخہ پیش

IQNA

مسجد صنعا میں امام علی(ع) کا لکھا قرآنی نسخہ پیش

6:27 - December 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508643
تہران(ایکنا) خط امام علی(ع) میں لکھے نسخے کی نمایش جامع شهر «صنعا» میں کی گیی۔

یمن کے وزیر اوقاف کے ڈپٹی فؤاد ناجی کا اس بارے میں کہنا ہے: مذکورہ نسخے کی کاپی ہے جو اصل نسخہ سے لیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ امام علی(ع) کے خط مبارک میں لکھا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  مسجد جامع صنعا میں اصل نسخہ موجود ہے جہاں دیگر قدیم ترین نایاب نسخے، فن پارے اور دیگر اسلامی آثار موجود ہیں۔

 

فؤاد ناجی کا کہنا تھا: مذکورہ لائبریری میں  ۱۲۰۰ نسخے خطی قرآن، ۳۰۰  کھالوں پر لکھی آیات، ہزاروں دیگر اسلامی اور تاریخی آثار موجود ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: کتابخانے میں جدید ٹینکالوجی کی سہولیات موجود ہیں اور ایک ویب سائٹ پر خطی نسخوں اور دیگر آثار کی اطلاعات بھی رکھی گئی ہیں جبکہ ان آثار کی تصاویر بھی دستیاب ہیں جو محققین کے دسترس میں موجود ہوں گی۔/

3941764

نظرات بینندگان
captcha