بیلجیم؛ یونیورسٹیز میں حجاب پابندی ہٹانے کا خیرمقدم

IQNA

بیلجیم؛ یونیورسٹیز میں حجاب پابندی ہٹانے کا خیرمقدم

9:49 - January 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3508792
تہران(ایکنا) جنوبی بیلجیم کی یونیورسٹیز میں حجاب ممنوعیت کے خاتمے پر مسلمانوں نے خوشی کا اظھار کیا ہے۔

اباوٹ اسلام کے مطابق بیلجیم کی یونیورسٹیز میں حجاب ممنوعیت کے خاتمے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گیی ہے۔

رپورٹ کے مطابق والونیا (Wallonia)  کی یونیورسٹیز میں ستمبر ۲۰۲۱ سے مسلمان بچیاں حجاب کرسکتی ہیں۔

 

انجمن انسداد اسلاموفوبیا کا کہنا ہےیہ اقدام عقاید کے احترام کا اصول ہے اور مسلمان خواتین اپنی خواہشات کے مطابق اب کام کرسکتی ہیں۔

 

یہ اقدام مسلم فوبیا کے خلاف کام کرنے والے اداروں اور انجمنوں کی کامیابی شمار کی جاتی ہے اور اب وہ دیگر شعبوں میں بھی اس حجاب خاتمے کے حوالے سے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

 

مسلم ایکٹویسٹ خاتون فاطمه زهرا یونسی کا کہنا ہے: اس فیصلے سے سماجی شعبوں میں خواتین اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیں سکتی ہیں۔

 

یونسی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دیگر ادارے اور شعبے میں اس کار خیر کی تقلید کرتے ہوئے حجاب پر پابندی ختم کریں گے۔

 

گذشتہ مہینے بیلجیم کی عدالت نے یونیورسٹیز میں حجاب ممنوعیت کے خاتمے کا اعلان کیا۔/

3948751

نظرات بینندگان
captcha