کپنھاگ میں اسلامو فوبیا حملے کی تحقیقات شروع

IQNA

کپنھاگ میں اسلامو فوبیا حملے کی تحقیقات شروع

9:03 - January 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3508816
تہران(ایکنا) ڈنمارک کے دارالحکومت میں اسلام فوبیا حملے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

کپنھاگ کی مسجد آبنرا Aabenraa کونسل کے سربراہ هورسٹ ٹوکای کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ جمعے کو عصر کے وقت مسجد سے نکل کر اگلے دن جب صبح مسجد پہنچے تو مسجد کی دیواروں پر قرآن کے خلاف توہین آمیز نعرے درج کیے گیے تھے۔

 

ترک فاونڈیشن سے وابستہ مذکورہ مسجد کورونا کے باعث ان دنوں بند پڑی ہے.

 

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو رپورٹ لکھوا دی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹوکای کے مطابق دیواروں سے توہین آمیز وال چاکنگ کو مٹا دیا گیا ہے تاہم مسجد کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

 

ڈنمارک میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں کے ساتھ آخری سالوں میں اسلامو فوبیا کی لہر میں شدت آگئی ہے اور ڈنمارک کے اندر قرآن سوزی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں.

 

گذشتہ مہینوں ڈنمارک پولیس نے شدت پسند گروپ سے وابستہ پانچ گوروں کو گرفتار کرلیا تھا جو بروکسل کے مسلمان نشین شہر «مولیبنبیک» میں قرآن سوزی کا منصوبہ بنا رہے تھے ان افراد کو ملک بدر کردیا گیا ہے. مذکورہ پانچ شدت پسند افراد اسلام مخالف سیاست داں راسموس پالودن(Rasmus Paludan)، کے حامی تھے جو ڈنمارک کے «استرام کورس» (Stram Kurs)  گروپ سے تعلق رکھتا ہے./

3949546

 

نظرات بینندگان
captcha