مصر میں بھترین قاری کا انتخاب

IQNA

مصر میں بھترین قاری کا انتخاب

6:15 - March 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3508970
تہران(ایکنا) مسجد جامع الازهر کے تعاون سے روش عشرہ کی تلاوت کے ساتھ بہترین قاری کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

البوابه نیوز کے مطابق محمد الضوینی جو الازهر کے ڈپٹی ہے انکا کہنا تھا کہ روش عشرہ کی تلاوت کے ساتھ بہترین قاری کے لیے مقابلہ منعقد ہوگا جو جامع الازھر کی پیج، یوٹیوب اور انسٹاگرام سے تلاوت نشر ہوگی جہاں بہترین قاری کا انتخاب کیا جائے گا۔

 

الضوینی نے اس طرز کے ساتھ مقابلے کو پہلا مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلاوت میں صوت، تلفظ حروف، تجوید اور روش عشرہ پر تسلط کے ساتھ مقابلہ ہوگا جس کے زریعے سے  مکمل قرآت کو روش عشرہ کے ساتھ مسجد جامع الازهر کی آڈیو ریکارڑ میں محفوظ رکھا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ قاری کا تعلق مصر سے ہو، روش عشرہ پر تسلط، نیک کردار اور تلاوت کے ساتھ روش کا نام بتانا ہوگا۔

 

مقابلے کے لیے عمر کی کوئی شرط نہیں اور قاری کو تین ویڈیو کلیپ ۵ منٹ کے ساتھ بھیجنا ضروری ہے۔

 

مقابلے میں قرآت کو تین مرحلے میں ویڈیو کے زریعے سے، ماہرین کے فیصلے کے ساتھ منتخب کیا جائے گا۔

 

منتخب قاری کو ایک پارے کی مکمل تلاوت کرنی ہوگی جس کے بعد انکو مزید تربیت کے لیے کورس میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد مکمل تلاوت تیار کی جائے گی۔

 

مقابلہ اول مارچ سے شروع ہوچکا ہے جو اکتیس مارچ تک جاری رہے گا۔/

3956910

نظرات بینندگان
captcha