ڈنمارک «جمعیت اسلامی» کا مسجد مخالف اقدام پر شدید تنقید

IQNA

ڈنمارک «جمعیت اسلامی» کا مسجد مخالف اقدام پر شدید تنقید

10:46 - March 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509025
تہران(ایکنا) «جمعیت اسلامی ڈنمارک» نے مساجد کو فنڈنگ روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

«جمعیت اسلامی ڈنمارک» کے سربراہ «مصطفی انجلیکی» نے مسلم مساجد کو فلاحی اداروں کی جانب سے فنڈنگ

بند کرنے کا مسلمانوں کی ناراضگی کا سبب قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں مسجد مخالف بل پاس کرنے سے مساجد کے خلاف غلط فھمی میں اضافے ہوگا۔

 

«جمعیت اسلامی ڈنمارک» سربراہ کے مطابق اب مساجد کو اپنی ضرورت خود پوری کرنی ہوگی۔

انجلیکی نے کہا کہ مساجد کیسے ضرورت پوری کریں ؟ کیا زریعہ آمدنی ہے؟

 

ڈنمارک میں ترک فلاحی ادارے نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سو قانون پاس ہوچکے ہیں جنمیں سے اکثر اقلیتوں اور مہاجرین کے خلاف ہیں۔

 

بیان میں ملک میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

 

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق مساجد کو فنڈنگ محدود کرنے کی تاکید کی گیی ہے۔

 

اس قانون کے مطابق ۱۰ هزار کرون (۱۶۰۰ ڈالر) سے زاید فنڈ دینے کی ممانعت ہوگی اور اس طرح سے بیرونی اداروں سے ان کو مدد کی راہ بند ہوجائے گی۔/

3959470

نظرات بینندگان
captcha