افریقہ؛ طلبا میں سات لاکھ قرآن تقسیم

IQNA

افریقہ؛ طلبا میں سات لاکھ قرآن تقسیم

9:11 - March 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509072
تہران(ایکنا) ترک کے فلاحی ادارہ ۲۰۱۷ سے اب تک افریقی طلبا میں ۷۰۰ هزار قرآن تقسیم کرچکا ہے۔

ترک پریس کے مطابق فلاحی ادارے کے نمایندے علی عثمان اصلانچی نے ازمیر میں اس حوالے سے کہا: ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم افریقی غریب عوام کے شانہ بشانہ رہیں۔



انکا کہنا تھا:افریقی مسلمانوں کو قرآن کریم کی ضرورت تھی اور یہاں کے بچے تختیوں پر قرآن سیکھ رہے ہیں۔



اصلانچی کا مزید کہنا تھا: ترک کی انسانی حقوق تنظیم اور فلاحی ادارہ سال ۲۰۱۷ سے اب تک ۷۲۲ هزار ۹۹۹ قرآن کریم اور ۲۴۲ هزار ۴۵۰ سورہ یاسین کی کاپیاں یہاں تقسیم کرچکا ہے۔



انکا مزید کہنا تھا: مذکورہ قرآن میں ۱۲۶ هزار نایجیریا اور بورکینافاسو میں تقیسم ہوا ہے اور ترک تنظیم کے تعاون سے یہ سلسلہ افریقہ میں جاری رہے گا۔/



https://iqna.ir/fa/news/3961701

 

نظرات بینندگان
captcha