ماه رمضان کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی تاکیدات

IQNA

ماه رمضان کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی تاکیدات

7:54 - April 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509090
تہران(ایکنا) عالمی ادارہ صحت نے رمضان میں رش سے بچنے اور ایس او پیز پر عمل کی تاکید کی ہے۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مہینے میں احتیاط کریں تاکہ اجتماعات سے کورونا مزید نہ پھیل سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے: جن ممالک میں کورونا زوروں پر ہے وہاں پر کوشش کی جائے کہ آن لائن تقریبات منعقد کی جائے۔
رمضان المبارک میں مسلمان کافی وقت مساجد میں گزارتے ہیں اور افطار پر سب یکجا جمع ہوجاتے ہیں اسی حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنایزیشن نے تاکید کی ہے کہ کوشش کریں کہ کھلی فضا میں افطاری ہو اور مہمانوں کو تعداد محدود ہو۔

ادارے نے تاکید کی ہے کہ مساجد میں ہاتھ دھونے اور دیگر تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی سخت ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے مزید تاکید کی ہے کہ سجادہ نماز کو زمین پر ڈال دیا جائے اور سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھا جائے ۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید تاکید کی ہے کہ اجتماعی افطار پارٹی وغیرہ سے پرہیز کیا جائے اور اس کی بجائے خوراک پیک کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائے۔/
3962271

نظرات بینندگان
captcha