الجزایر؛ بین الاقوامی مقابلوں کی جگہ قومی مقابلہ

IQNA

الجزایر؛ بین الاقوامی مقابلوں کی جگہ قومی مقابلہ

8:50 - April 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509094
تہران(ایکنا) وزیر اوقاف کے مطابق کورونا کی وجہ سے « بہترین قاری » کا مقابلہ قومی سطح پر منعقد ہوگا۔
ریڈیو الجزایر کے مطابق وزیر اوقاف یوسف بلمهدی نے نمایاں قاری مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ کورونا کہ وجہ سے مذکورہ مقابلہ بین الاقوامی سطح کی بجائے اب قومی سطح پر منعقد ہوگا۔
 
انکا کہنا تھا: کورونا کی شدت کو کم کرنے کے لیے تمام حکام سے رابطے میں ہیں اور افسوس کے ساتھ مقابلہ اب قومی سطح پر منعقد ہوگا اور یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ مقابلہ منسوخ ہورہا ہے۔
 
 
بلمهدی نے مزید کہا: قومی سطح کے مقابلوں میں قومی مقابلوں کے ۱۲۶ نمایاں قاری حضرات شرکت کریں گے۔  
 
انکا کہنا تھا: اختتام پر تین ٹاپ قاریوں کا انتخاب ہوگا جنکو ۲۷ رمضان کی رات انعامات دیے جائیں گے۔
 
یوسف بلمهدی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے درمیان الگ سے مقابلہ ہوگا اور ان میں ٹاپ پندرہ قاریوں کو ۲۷ رمضان کی رات انعامات سے نوازا جائے گا۔/
 3962302
نظرات بینندگان
captcha