دبئی قرآنی مقابلوں کی پانچویں رات

IQNA

دبئی قرآنی مقابلوں کی پانچویں رات

10:39 - April 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3509173
تہران(ایکنا) پانچویں رات حفظ کا دشوار مرحلہ منعقد ہوا۔

روزنامه  البیان کے مطابق دبئی کے حفظ قرآن مقابلوں کی پانچویں رات قرآء کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملے۔

 

اس سال عربی اور اسلامی ممالک اور دیگر ممالک کے شہریوں نے شرکت کیں جو امارات میں مقیم تھے۔

مذکورہ شہریوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمایندگی میں مقابلے میں حصہ لیا۔

 

 پانچویں رات مقابلوں کے اکثر شرکاء حافظ قرآن تھے جنہوں نے کم عمری میں حفظ قرآن کیا تھا۔

 

پانچویں رات محمد حسن حسین سومالیہ، محسن یحیی احمد شعفل یمن، عبدالبر سادیسو بنین اور  لقمان یونس گھانا سے شریک تھے۔

 

سومالیہ کے محمد حسن حسین کا کہنا تھا کہ دبئی اسکالر شپ پر امارات آئے ہیں اور تین سال سے یہاں میڈیکل پڑھ رہے ہیں۔ سات سال کی عمر سے انہوں نے حفظ قرآن شروع کیا اور دس سال کی عمر میں وہ حافظ بنے، انکے والد اور چار دیگر بھائی بھی حافظ قرآن ہیں۔

دبئی قرآنی مقابلوں کی پانچویں رات

یمنی حافظ گیارہوں جماعت کے طالب علم ہے انکا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا حفظ نو سال سے شروع کیا اور پھر عجمان حفظ مرکز چلے گیے جبکہ انکے تین دیگر بھائی بھی حافظ قرآن ہیں۔

 

بنین کے حافظ قرآن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری سے حفظ قرآن شروع کیا اور بارہ سال کی عمر میں وہ حافظ قرآن بنے، وہ القاسمیہ یونیورسٹی کے اسکالرشب پر اس وقت اسلامک اسٹڈیز میں مصروف عمل ہے اور انکے بھی تین دیگر بھائی قرآن کے حافظ ہیں۔

 

گھانا کے حافظ قرآن کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے وہ راس الخیمہ میں مسجد کے امام بنے اور سولہ سالہ کی عمر میں وہ حافظ قرآن بنے اور انکا بھائی بھی حافظ قرآن ہے۔

 

مذکورہ مقابلہ اس وقت «حمدان بن راشد آل مکتوم» کے نام سے شروع ہوا ہے اور دبئی کے اسپیکر محمد بن راشد آل مکتوم اور دیگر اعلی حکام مقابلوں کی نظارت کررہے ہیں.

 

امارات میں مقیم دیگر ممالک کے شہری اس  ۱۰ روزہ مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ ہال میں مقابلے کو دیکھنے کے لئے ایس اوپیز کے ساتھ آنے کی اجازت دی گیی ہے۔/

3965942

نظرات بینندگان
captcha