عالمی اسلامی علما کا فلسطین بارے فتوی جاری

IQNA

عالمی اسلامی علما کا فلسطین بارے فتوی جاری

8:25 - May 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509324
تہران(ایکنا) عالمی مسلمان علما الاینس نے فتوی دیا ہے کہ فلسطین کی مکمل حمایت شرعی لحاظ سے تمام حکمرانوں اور مسلم اقوام پر واجب ہے۔

عالمی مسلمان علما الاینس نے فتوی دیا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے فلسطینی مجاہدین اور عوام کی حمایت لازم ہے اور یہ شرعی لحاظ سے فتوی صادر کیا گیا ہے۔

 

عالمی مسلمان علما الاینس نے درخواست کی ہے کہ صدقات اور زکات میں فلسطینیوں کو ترجیح دی جائے اور اسرائیل سے ہر طرح کا تعلق اور انکی حمایت حرام ہے اور فلسطین و قدس کے مظالم میں شرکت شمار ہوگا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی مسلمان علما الاینس غاصب و ظالم رژیم کے جرایم کی مذمت کرتا ہے اور ان جرائم کلے خلاف قانونی اقدام پر کام شروع کرچکا ہے۔

عالمی مسلمان علما الاینس نے کہا ہے کہ فتوی تمام  مسلمانوں اور ممالک کے لیے صادر کیا گیا ہے اور ان نکات پر تاکید کرتا ہے:

۱-  فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام اور مجاہدین کی ہر صورت مدد شرعی واجب ہے اور تمام مسلمانوں پر اسکا اطلاق ہوگا۔

۲-  ہم تمام مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سیاسی، مالی، تبلیغاتی، علمی اور دلی پر طور فلسطین اور مسجد الاقصی کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

۳-  فلسطینیوں کے لیے مالی مدد جمع کرکے انکو فلسطینی تنظیموں تک پہنچایا جائے اور اس میں ہر قسم کی رکاوٹ دشمن کی مدد شمار ہوگی۔

۴-  اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے تعلقات ختم کریں اور اپنے ممالک میں اسرائیلی جاسوسی اڈے، ادارے اور سفارت خانے بند کردیں۔

۵- ہم علما، دانشوروں اور میڈیا پرسنز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی حقوق کے لیے آواز بلند اور کردار ادا کریں۔

۶-  ہم تاکید کرتے ہیں کہ خدا کا مظلوموں کی مدد کا وعدہ پکا ہے اور قدس و غزہ کی کامیابی جلد یا بدیر عملی شکل اختیار کرے گی۔/

3972115

 

نظرات بینندگان
captcha