میانمار؛ مظالم کے ساتھ مساجد جلانے کا اقدام

IQNA

میانمار؛ مظالم کے ساتھ مساجد جلانے کا اقدام

9:11 - June 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509683
تہران(ایکنا) میانمار کی فوج نے تازہ مظالم کے ساتھ مساجد کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یانگون شہر کے مضافاتی علاقے اھلون میں روھنگیا اقلیتوں کے خلاف مظالم اور تشدد کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

 

اگرچہ ایک مسجد میں آگ لگانے کے واقعہ کو شارٹ سرکٹ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم آخری مہینوں میں میانمار کے ٘مختلف علاقوں میں مسلمان اور مسیحی عبادت خانوں پر حملوں کے واقعات تواتر کے ساتھ انجام پارہے ہیں۔

 

برما میں انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کیاو وین(Kyaw Win)، کا اس بارے میں کہنا ہے: مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف حالیہ حملے قابل برداشت نہیں اور بین الاقوامی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے اور میانمار کی فوج پر سخت پابندیوں لگنی چاہیے۔

 

سال ۲۰۲۱، میں تین جون کو مسجد Mohnhyin اور مسجد بوتاریون جو شهر موهنهین Mohnhyin میں واقع ہیں ان پر حملوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

 

چوبیس مئی کو کانٹاریار شہرمیں کلسیا پر حملہ ہوا جسمیں کلسیا کو نذر آتش کیا گیا اور اس مین تین خواتین اور ایک مرد قتل کیا گیا جبکہ ۲۳ مئی کو ایک اور کلیسا کو سیکورٹی فورسز نے مسمار کیا اور ایک مسلمان کو پھانسی دی گیی تھی۔

 

میانمار میں فوج اور عوام میں جھڑپوں میں تیزی کے ساتھ اقلیتوں کو درپیش خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ان مسائل پر توجہ کی تاکید کی جارہی ہے۔

 

مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار فوج پر سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ عوام پر حملوں کو روک دیں۔/

3980676

 

نظرات بینندگان
captcha