فلسطینی مظاہرین پر صیھونی فورسز کا یلغار

IQNA

فلسطینی مظاہرین پر صیھونی فورسز کا یلغار

8:47 - July 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509816
تہران(ایکنا) صیھونی فورسز نے یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینوں پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو نابلس اور بیٹا سٹی میں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربر کی گولیاں چلائی۔

رپورٹ میں کیا گیا کہ شیلنگ سے گیارہ فلسطینی کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

حملوں کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھروں سے وار کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

بعض زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں بعض تازہ آزادہ شدہ قیدی بھی شامل ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ یہودی آباد کاری کے خلاف ہر روز فلسطینی مظاہرے کرتے ہیں اور ان پر تشدد اور شیلنگ معمول بن چکا ہے۔/

3984468

نظرات بینندگان
captcha