۲۸ صفر کی عزاداری کے لیے سات ہزار حشد الشعبی اہلکار تعینات

IQNA

۲۸ صفر کی عزاداری کے لیے سات ہزار حشد الشعبی اہلکار تعینات

9:40 - October 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510376
تہران(ایکنا) حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سات ہزار اہلکار رحلت حضرت رسول اکرم(ص) پر نجف میں ڈیوٹی پر متعین کیے گیے ہیں۔

موازین نیوز کے مطابق حشد الشعبی فورس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ۲۸ صفر یوم رحلت رسول اکرم کے حوالے سے نجف میں سات ہزار رضاکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

حشد الشعبی کے ڈپٹی حسین العیساوی کا کہنا تھا کہ سات ہزار حشد الشعبی اہلکار نجف اشرف میں اس وقت رحلت رسول اکرم کی مجالس عزا کے لیے مصروف خدمت ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں اربعین کا اجتماع ہوا جسمیں  ۱۷ ملین زائرین موجود تھے اور انکی سیکورٹی کے اقدامات بہت کامیاب رہیں۔

 

العیساوی کا کہنا تھا: حشد الشعبی فورس ۲۸ صفر کے حوالے سے نجف اشرف کے اطراف میں بھی متعین ہیں اور اب تک کامیابی سے کام تکمیل تک پہنچا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے علاوہ انٹیلی جنس اور دیگر شعبے بھی ہمارے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

 

بدھ کو عراق میں ۲۸ صفر رحلت رسول اکرم ہے اور نجف اشرف میں حرم مطهر امیر المومنین علی(ع) پر ہزاروں لوگ پہنچ چکے ہیں جو حضرت رسول اکرم(ص) اور انکے نواسے امام حسن کی عزاداری کررہے ہیں۔

 

عراق میں دہشت گردوں کا بقایا اب بھی موجود ہے اور ڈیالہ میں ان کے مراکز پر آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے آٹھ دہشت گرد بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔/

4002620

 

نظرات بینندگان
captcha