صیھونی رژیم اور مصر نے سوڈان بغاوت کی حمایت کی

IQNA

سابق وزیر خارجه سوڈان:

صیھونی رژیم اور مصر نے سوڈان بغاوت کی حمایت کی

8:56 - November 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510719
تہران(ایکنا) سابق وزیر مریم المهدی نے دونوں ممالک کو فوجی بغاوت میں ملوث قرار دیا۔

ٹی آرٹی عربی نیوز کے مطابق امریکن آٹلانٹیک مطالعاتی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار سے خطاب اور سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ کے اقدام کی اکثر ممالک نے مخالفت کی ۔

 

انکا کہنا تھا کہ جنہوں نے حمایت کی مثلا مصر وہ بھی کھل حمایت نہ کرسکا اور صرف خاموشی سے انکی حمایت کرتا رہا اور اس کی ایک وجہ امریکہ کی جانب سے مذمت کرنا تھا۔

 

مصر نے پچیس اکتوبر کو ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ سوڈان میں طرفین صبر و بردباری کا مظاہرہ کریں۔

چند روز بعد مصری وزیرخارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کسی ایک گروپ کے لیے دوسرے گروپ کی حمایت نہیں کرتے اور نہیں ہی مداخلت کے قایل ہے۔

 

قاهره نے البرهان و عبدالله حمدوک، وزیراعظم کے درمیان معاہدے کو خوش آیند قرار دیا۔

المهدی نے  البرهان کی حمایت کے حوالے سے کہا: سوڈان میں بغاوت کرنے والوں صیھونی رضامندی کا پتہ ہے گرچہ صیھونی رژیم نے ظاہرا خاموشی اختیار کی ہے۔

اگرچه اسرائیل نے خاموشی اختیار کی ہے مگر حال ہی میں ایک اسرائیلی وفد نے خرطوم کا سفر کیا اور البرھان سے گفتگو کی۔

سوڈان کی حکومت نے ان ملاقاتوں کے حوالے سے اب تک رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مهدی کا خیال ہے کہ  البرهان و حمدوک میں معاہدے لاحاصل اور بے سود ہے۔/


4015770

نظرات بینندگان
captcha