کویت؛ سفیران قدس پروگرام کا اجراء

IQNA

کویت؛ سفیران قدس پروگرام کا اجراء

7:58 - November 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510754
تہران(ایکنا) انجمن «جوانان برائے قدس» نے «سفیران قدس » کو «قدس کے لیے سفیربنے» کے موٹو کے ساتھ شروع کیا ہے جس کا مقصد قدس کی اسلامی پہچان کو مضبوط کرنا ہے۔

ایکنا نیوز نے قدس پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ اس پروگرام میں ابتدائی طور پر سو مرد و خواتین نے قدس کے اسلامی و روحانی پہچان کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

 

انجمن قدس کے سربراہ عبدالرحمن الکندری کا کہنا تھا: اس پروگرام کا مقصد نسل نو کو قدس شریف اور مسجد الاقصی بارے درست آگاہی دینا اور ان مقدس مقامات کے دفاع و حمایت کے لیے انکی تربیت کرنا ہے۔

 

الکندری کے مطابق قدس شریف کے حوالے سے جوانوں کو فکری طور پر درست تعلیمات سے روشناس کرانا اور اس کے لیے ثقافتی حوالے سے انکو تیار کرانا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس پروگرام کے چار مرحلے ہیں جس میں تعلیمی ، ثقافتی اور فکری شعبے شامل ہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری معلومات قدس اور مسئلہ فلسطین پر جوانوں کو دی جائے گی۔

 

الکندری کے مطابق فلسطینی کاز کے لیے کویت کی حمایت اور سیاسی سطح پر کویتی عوام کی کاوشوں کو غاصبوں کو اجاگر کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے۔

 

پروگرام میں ان افراد اور اداروں کو اجاگر کیا جائے جنہوں نے عملی طور پر قدس اور مسجد الاقصی کے حوالے سے خدمات انجام دی ہے۔

 

الکندری کے مطابق آخری مرحلے میں اخلاقی فریضے اور عملی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔/

4016993

نظرات بینندگان
captcha