دوسال بعد انڈونیشین کو عمرے کی اجازت

IQNA

دوسال بعد انڈونیشین کو عمرے کی اجازت

8:09 - January 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511109
تہران(ایکنا) انڈونیشیاء کی حکومت کے مطابق ایس او پیز کے ساتھ عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلام گیٹ وے نیوز کے مطابق انڈونیشین حکومت کا امید ہے کہ عمرہ کا سلسلہ جلد شروع ہوگا اور اس حوالے سے ۴۱۹ زائرین کا قافلہ روانہ کردیا گیا ہے۔

 

کورونا کے حوالے سے انڈونیشیاء میں خصوصی ایس اوپیز مقرر کیے گیے جسمیں ائیرپورٹ پر قرنطینے سے لیکر سعودی روانگی تک کے اقدامات شامل تھے اور اسی بنیاد پر سعودی کی جانب سے انکو عمرے کی اجازت دی گیی ہے۔

 

انڈونیشیاء میں وزارت حج و عمرے کے ادارے کے سربراہ حلمان لطیف، کا کہنا تھا: ہم اس سلسلے کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تاکہ اس سلسلے کو جاری رکھا جاسکے۔

 

فروری ۲۰۲۰ سے عمرے کا سلسلہ معطل کیا گیا تھا جب کہ عام  طور پر ہر سال دس لاکھ افراد انڈونیشیاء سے سعودی زیارت کے لیے جاتے تھے۔

 

وزارت حج انجمن کے سیام رسفیادی کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آخر سے عمرے کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ اور ٹیسٹ رپورٹ روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

ہفتے میں دو پروازوں کا سلسلہ مدینہ و مکہ کے لیے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

4028450

 

نظرات بینندگان
captcha