کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 9 اہلکار جاں بحق 3 زخمی

IQNA

کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 9 اہلکار جاں بحق 3 زخمی

16:42 - January 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511192
افسوسناک واقعے میں متعدد اہلکار جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق ایک بار پھر پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی رپورٹ ملی ہے  اوراطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے سبدان میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے۔

زراِئع کے مطابق فائرنگ سے9 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ چیک پوسٹ پر موجود اسلحہ بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہید اہلکار اور زخمیوں کو تربت منتقل کردیا ہے۔ جبکہ حملہ آوروں کیخلاف سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کی عفریت ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha