ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دیدی

IQNA

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دیدی

8:07 - January 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511197
ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کہتے ہیں کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو  تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔
 
امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانےکھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔
 
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔
 
 
نظرات بینندگان
captcha