نیوز ایجنسی Otago Daily Times کی رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ساوتھ لینڈ میں حلال گوشت کے حوالے سے مسایل کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل سے سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے۔
گوشت فیکڑی کے ڈائریکٹر ویلی وایس (Willie Wiese) جو لورنویل (Lorneville) میں کام کررہا ہے انکا کہنا تھا کہ مذکورہ مسایل کے لیے پوری تندہی سے کام کیا جارہا ہے تاکہ ان مسایل سے نمٹا جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس صرف چھ حلال گوشت قصاب موجود ہیں تاہم چھ مزید قصاب کی اشد ضرورت ہے تاکہ مصنوعات کی فراہمی میں مشکل کا سامنا نہ ہو۔
نیوزی لینڈ میں حلال مصنوعات کی برآمد سے ہر سال ۷۔۳ ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل کیا جاتا ہے۔/