کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قاری کا عالمی اعزاز

IQNA

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قاری کا عالمی اعزاز

7:29 - March 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511479
معروف بین الاقوامی جوان قاری وجاہت رضا کو ورلڈ ٹاپ 100 میں سلیکٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انجمن خادمان قرآن

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انجمن خادمان قرآن نے بیان میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قاری وجاہت رضا کو ورلڈ ٹاپ 100 میں سلیکٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی ایوارڈ یافتہ قاری پاکستان جناب قاری وجاھت رضا کو قطر کے عالمی مقابلے کٹارا ایوارڈ کے لئے دنیا کے  ٹاپ_100 قراء میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اس سے قبل پاکستان کی نمایندگی میں قاری وجاہت رضا انٹرنیشنل مقابلہ حسن قرائت  ایران 2022 کے ٹاپ ٹین میں بھی منتخب ہوچکا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ایران کے بین الاقوامی مقابلے میں  پوری دنیا سے 69 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی جس میں سے صرف 8 ممالک فائنل مرحلے تک پہنچے تھے۔/

 

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قاری کا عالمی اعزاز

نظرات بینندگان
captcha