ماہ مبارک رمضان میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات

IQNA

ماہ مبارک رمضان میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات

16:02 - April 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511609
ماہ مبارک رمضان کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین و مجاورین کے لئے مختلف پروگراموں اور قرآنی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آستان قدس رضوی کے مطابق ماہ رمضان کے مرکزی پروگرام حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کئے جائیں گے جن میں سے ایک تقاریر کا سلسلہ ہے تقاریر کا وقت نماز مغربین کے فورا بعد ہے جس میں ملک کے مشہور و معروف خطبااور علماکرام ماہ رمضان سے متعلق مختلف موضوعات پر خطاب فرمائیں گے،اس کے علاوہ  ایک اہم پروگرام جسے ماہ مبارک رمضان میں خصوصی طور پر منعقد کیا جائے گا وہ "قرآنی دروس" پر مشتمل سلسلہ ہے جسے رات نو بجے سے دس بجے تک منعقد کیا جائے گا،اور اس میں حجت الاسلام والمسلمین قرآئتی نہایت خوبصورت انداز میں تفسیر قرآن اور قرآنی نکات بیان کریں گے۔


اس کے علاوہ مسجد گوہر شاد کے ایوان مقصورہ میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی ہر روز دن ایک بجے تفسیر قرآن بیان فرمائیں گے، اس کے علاوہ اسی جگہ پر رات گیارہ بجے مناجات بھی پڑھی جائیں گی،اسی طرح ہر رات آٹھ بج کر بیس منٹ پر دعائے افتتاح بھی پڑھی جائے گی۔


ہندوستان ، پاکستان اور دیگر ممالک سے آنے والے اردو زبان کے لئے بھی حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف دعاؤ ں اور قرآن کریم کی تلاوت کے علاوہ باجماعت نماز مغربین اور افطارکے پیکٹس  بھی روزے داروں میں تقسیم کئے جائیں گے، ہر رات نماز مغربین کے فورا بعد مختلف موضوعات پر حرم رضوی کے اردو زبان خطبا تقریر کریں گے ، پروگرام کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین  کو تبرک تقسیم کئے جائيں گے 

نظرات بینندگان
captcha