آئی ایس او ماہِ صیام کا دوسرا عشرہ ’’قرآن و امامت‘‘ کے عنوان سے منائے گی

IQNA

آئی ایس او ماہِ صیام کا دوسرا عشرہ ’’قرآن و امامت‘‘ کے عنوان سے منائے گی

9:19 - April 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511688
ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں قرآن کے تمسک کیلئے خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائیگا۔ تنصیر حیدر

ایکنا نیوز کے مطابق  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ماہِ صیام کے دوسرے عشرے کو ’’عشرہ قرآن و امامت‘‘ کے عنوان سے منائے گی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر تنصیر حیدر کے مطابق 15 رمضان المبارک کو ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر ڈویژنز اور یونٹس کی سطح پر جشن جبکہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک بھر میں موجود امامیہ اسکاوٹس کو ہدایت کی کہ وہ یوم علی علیہ السلام پر برآمد ہونیوالے جلوس ہائے عزاء اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔

 

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں تنصیر حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں قرآن کے تمسک کیلئے خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونٹس میں خصوصی دروس ہوں گے، جن میں علمائے کرام قرآن و امامت کے موضوع پر نوجوانوں کی فکری تربیت کریں گے اور نوجوانوں کو قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کتاب ہدایت ہے، جس سے روشنی لے کر دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha