فلسطین اور قدس سے اظہار یک جہتی کا اعلان

IQNA

9:20 - April 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511695

فلسطین اور قدس سے اظہار یک جہتی کا اعلان

فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام پریس کلب کوئٹہ میں آج کانفرنس منعقد ہوگی۔

فلسطین اور قدس سے اظہار یک جہتی کا اعلان

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان کا آخری جمعہ دنیا بھر میں یوم قدس کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ کوئٹہ میں قبلہ اول اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی قبضے کے خلاف

* بعض نام نہاد مسلم حکمرانوں کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف

* تحریک آزادی بیت المقدس کی حمایت میں

* عالمی یوم القدس پر تاکید کرنے

 

 سالانہ فلسطین کانفرنس بعنوان امت مسلمہ کے لئے القدس کی محوریت اور غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں، آج  15 رمضان المبارک بمطابق 17 اپریل بروز اتوار صبح 11 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں تمام اہل ایمان سے شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔

 

مقصودعلی ڈومکی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور رکن سرپرست کمیٹی پی ایل ایف بلوچستان کے مطابق کانفرنس میں شیعہ سنی علما شرکت کریں گے۔/

نظرات بینندگان
captcha