سعودی عرب؛ نویں بین الاقوامی عسکری قرآنی مقابلے

IQNA

سعودی عرب؛ نویں بین الاقوامی عسکری قرآنی مقابلے

7:56 - June 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511997
ایکنا تہران- نویں عسکری قرآنی مقابلہ سعودی وزارت دفاع کے زیراہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- سعودی اخبار روزنامه «عکاظ» کے مطابق سعودی وزیر دفاع «محمد بن سلمان بن عبدالعزیز»، کی زیر نگرانی بین الاقوامی قرآنی مقابلہ آٹھ دن تک جاری رہے گا۔

 

سعودی وزارت دفاع کے تعاون سے سعودی مسلح فورسز کمیٹی کی معاونت سے مذکورہ مقابلوں کی تیاری جاری ہے۔

 

حفظ کل قرآن و ترتیل مقابلہ اور تجوید و کلمات قرآن کے معنی، بیس پارے بمع تجوید، حفظ دس پارے معانی کے ساتھ، حفظ پانچ پارے تجوید و معانی کے ساتھ کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

اس سال کئ مقابلے میں «خوبصورت ترین آواز» کے عنوان سے الگ شعبہ کے اضافہ کیا گیا ہے ۔

 

سعودی وزارت دفاع کے قرآنی مقابلوں میں چالیس ممالک کے قرآنی نمایندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

مذکورہ مقابلے ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوں گے اور سعودی وزارت صحت مقابلوں کے دوران مکمل نظارت اور معاونت کرے گی۔/

4061965

 

نظرات بینندگان
captcha