ایکنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمایندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ اپنی قسمت کا فیصلہ ہر کشمیری کو حاصل ہے۔
اس سے پہلے نو اگست کو انڈین نمایندے نے عالمی امن و امان کو درپیش خطرات پر خطاب کیا تھا۔
انڈین نمایندے روچڑا کامبوی نے اقوام متحدہ میں خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے اور پاکستان خود دہشت گرد تنظیموں کا شکار رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عالمی کاوشوں اور حکمت عملیوں کے باوجود ایشیاء، افریقہ اور بعض دیگر ممالک میں دہشت گردی میں اضافہ قابل توجہ ہے اور اس کی بیخ کنی بہت مشکل دکھائی دیتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کشمیر میں انڈین پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: انڈیا کی کوشش رہی ہے کہ غیرقانونی طریقے سے کشمیریوں کے حق کو پامال کرے اور انکی استقلال طلبی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرے، انڈیا انسداد دہشت گردی قانون سے غلط فایدہ اٹھا رہا ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔/
4079146