ایکنا نیوز- العربیہ نیوز کے مطابق مصری فٹبال ٹیم کے کپتان اور لیورپول کلب کے مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے ابوسیفین کلیسا کی تعمیر نو کے لیے تین ملین مصری پونڈ (156) ہزار ڈالر وقف کردی۔
ابوسیفین کلیسا جو مصری صوبہ الجیزہ میں واقع ہے گذشتہ اتوار کو آتشزدگی سے شدید متاثر ہوا جس میں 41 لوگ ہلاک ہوئے اور چودہ دیگر افراز زخمی بھی ہویے تھے۔
روزنامه ڈیلی مرر کے مطابق محمد اصلاح برطانیہ اور مصر میں فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتا ہے۔
برطانوی اخبار سنڈے ٹایمز لکھتا ہے کہ محمد اصلاح برطانیہ میں فلاحی کاموں میں امداد دینے والے ٹاپ ٹین افراد میں شامل ہے اور اب تک لاکھوں پونڈ مختلف فلاحی کاموں میں وقف کرچکے ہیں۔
سال 2019 میں محمد صلاح نے قاہرہ میں کینسر سنٹر جو ایک دھماکے میں متاثر ہوچکے تھے اسکی مرمت کے لیے تین ملین ڈالر وقف کیے تھے۔/
4078867