ایکنا نیوز کے مطابق ایک تقریب کوالالمپور کے ایرانی ثقافتی مرکز میں منعقد کی گیی جہاں ایرانی سفیر علی اصغر محمدی، ملایشاء کے سفیر خیر عمر اور ایران کے ثقافتی سفیر محمد اورعی کریمی سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔
تقریب کے آغاز میں ایرانی ابریشمی فرش کے خالق " رضا خانی" نے اس فرش کے حوالے سے بریفنگ میں کہا: نایاب ابریشمی فرش ملایشین پرچم کے طرز پر بنانے کا آئیڈیا ملایشیا میں ایرانی آرٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے ملا جو ثقافتی تجارتی فیسٹیول میں پیش کی گیی۔
انکا کہنا تھا: اپنی نوعیت کی پہلی فرش کو ملایشین ریکارڈ بک میں رسمی طور پر درج کردی گیی ہے جو دونوں ممالک کی ثقافتی تعلقات میں اہم موڑ ہے۔
پروگرام کے آخر میں اس فرش کو درج کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا جو مذکورہ مرکز نے فرش کے خالق رضا خانی کو پیش کیا۔/
.
4081173