اصحاب امام حسین(ع)

IQNA

اصحاب امام حسین(ع)

10:43 - August 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512623
ایکنا تہران- واقعہ کربلا کے بہت سے پیغامات ہیں اور اس معرکہ حق و باطل میں شرایط باعث بنی کہ لوگوں کا چہرے واضح ہوئے۔

ایکنا نیوز- اصحاب امام حسین(ع) میں مدینه سے کربلا تک کے لوگ شامل ہیں، کچھ لوگ ایسے تھے جو شروع سے آخر تک امام کے ساتھ رہیں گرچہ امام نے ان سے بیعت اٹھا بھی لیا۔

امام(ع) عالی مقام فرماتے ہیں میں نے اپنے اصحاب سے زیادہ با وفا اصحاب نہیں دیکھا اور میری  اهل بیت سے زیادہ نیک اہل بیت نہیں، خدا ان سب کو اجر عظیم دے۔

اصحاب امام میں وہ لوگ شامل تھے جنہوں نے شهادت مسلم و قیس بن مسهر کی شہادت کی خبر سنے اور حُر کی فوج کو سامنے دیکھا مگر آخر تک ڈٹے رہیں۔

امام حسین(ع) کے مختلف اصحاب تھے حر نے گرچہ توبہ کیا اور فوج امام میں آگئے تھے مگر ممکن ہے انکے درجے اور ان لوگوں کے درجے میں فرق ہو جو شروع سے امام کے ہمراہ تھے، بعض لوگ درمیان میں بھی امام سے ملحق ہوئے جیسے ام وھب، یہ سب مخلصین امام اور نجات پانے والوں میں شامل ہیں۔

اگر لوگوں میں بصیرت و ہوشیاری ہو تو وہ آخری لمحوں میں بھی  لشکر امام سے ملحق ہوسکتے ہیں جیسے عمر سعد کی فوج سے کچھ لوگ  آخری لمحوں میں آکر فوج امام سے ملحق ہوئے۔

 

عبیدالله بن حر جعفی وہ انسان ہے جس کے خیمے میں خود امام(ع) گئے اور انکو حق کی طرف آنے کی دعوت دی مگر انکو سعادت نہ ملی البتہ کہا کہ میں اپنا گھوڑا تمھیں پیش کرتا ہوں؛ انس بن حارث کاهلی کوفه سے نکلا تاکہ فوج امام میں نہ جائے مگر جب امام مظلوم کے خلاف عمرسعد کی باتیں سنی تو وہ لشکر امام(ع) امام سے ملے. یزیدبن ثُبَیط بصرہ سے ہے اور اسکے 10 بیٹے تھے وہ بھی امام(ع) سے آملے۔

* اسلامی تاریخ کے استاد حجت‌الاسلام والمسلمین محمدرضا جباری کی نشست« قیام عاشورا میں مختلف چہرے» سے گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha