ایکنا- نیوز ویب سائٹ arabdown.org، کے مطابق اسلامی مرکز الازھر نے بیان میں «الخلیل» شھر میں توہین قرآن مجید کی شدید مذمت کرتے ہویے کہا: قرآن کتاب ہدایت ہے جو پوری انسانیت کے لیے خیر و سعادت کا پیغام پیش کرتا ہے اور متعصب انسانوں کی دشمنی اس کی قدر کم نہیں کرسکتی۔
بیان میں کہا گیا ہے: بیمار نفسیات اور معتصب و تنگ نظر افراد جو دہشت گردی و دشمنی کو پروان چڑھاتے ہیں جن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہے وہ قرآن مقدس کی قدر کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
بیان میں تاکید کی گیی ہے: الازھر کا ایمان ہے کہ خدائے بزرگ و برتر قرآن مجید کا حافظ ہے اور جب تک دنیا باقی ہے قرآن باقی ہے اور انسانیت کے دشمن اس کو ختم کرنے کا مقصد ہرگز حاصل نہیں کرسکتے۔
الازھر کے بیان میں کہا گیا ہے: یہ صیہونی اقدام تعصب کو بڑھانے اور بین الاقوامی معاہدوں کو خراب کرنے کا باعث ہے جس سے ان توہین کرنے والوں کے مقابل عرب اور اسلامی دنیا میں وحدت پیدا ہوگی۔
مفتی قدس و فلسطین شیخ محمد حسین نے بھی صیہونی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ ناجایز اقدام صیہونی جنایات ہر دلیل ہے۔
فلسطین کے جسٹس اور فلسطینی اتھارٹی کے مشیر شیخ محمود الهباش نے بھی الخلیل میں توہین قرآن کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ وحشیانہ اقدام اسلام سے جنگ اور کھلا تجاوز ہے جس سے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زاید مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا۔/
4091055