ایکنا کے مطابق؛ جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل حنان بلخی نے کہا: دنیا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے درکار شرح کے ایک چوتھائی کے برابر رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔
بلخی نے یہ الفاظ دنیا کے تمام فتاوی اداروں کے سیکرٹریٹ کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کہے جو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کی زیر نگرانی قاہرہ میں کل اور آج (18 اور 19 اکتوبر) منعقد ہوئی۔
انہوں نے تاکید کی: اگر ہم اسی عمل کو جاری رکھتے ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہیں، تو ہم 2023-2025 کی مدت کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج سسٹم کے حوالے سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر پائیں گے۔ لیکن اگر ہم عمل کی رفتار کو بڑھاتے ہیں تو 2025 کے آغاز تک دنیا بھر میں 390 ملین سے زیادہ لوگ اس نظام صحت سے مستفید ہوں گے۔
صحت کے اس عالمی عہدیدار نے اپنی تقریر میں "ہم کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتے" کے نعرے کے ساتھ پائیدار ترقی کے 17 اہداف کا جائزہ لیا۔
پائیدار ترقی کے اہداف کا تیسرا ہدف، یعنی صحت اور بہبود سمیت کئی اہداف کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک معاونت ہے اور دیگر اہداف کا ایک اہم حصہ ہے اور حج کے دوران عازمین حج کی صحت کو یقینی بنانا پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق کوشش کی ایک مثال ہے۔
بلخی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے اقدامات کے لئے کہا کہ اس میں صحت مند زندگی اور فلاح و بہبود کا فروغ، غربت کا خاتمہ، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، صاف پانی اور صفائی ستھرائی، صاف اور سستی توانائی، اچھی اور اسکولوں میں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی اور دنیا میں بے گھر لوگوں اور پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے امن کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے اقدام کے بارے میں کہا: اس اقدام کا مقصد صحت کو امن میں ایک بااثر عنصر کے طور پر درجہ بندی کرنا ہے اور تنازعات کے حالات میں صحت کی مداخلتوں کے ذریعے امن کو برقرار رکھنے کے نمائندے کے طور پرعالمی ادارہ صحت کو درجہ بندی کرنا اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنا ہے۔ جیسا کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس Tedros Adhanom Ghebreyesus کا کہنا ہے کہ امن کے بغیر صحت نہیں ہے اور صحت کے بغیر امن نہیں۔
انہوں نے دین اسلام کی عظمت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلام قرآن کریم کی تعلیمات اور پیغمبر اکرم (ص) کی تعلیمات کی بنیاد پر پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرتا ہے اور تعلیم، مساوات، انصاف، معقول و منطقی سوچ، سائنس اور امن پر زور دیتا ہے اور ہر دور اور معاشروں میں پائیدار ترقی کے 17 اہداف کے نفاذ کے لیے موزوں ہے۔
صحت کے اس عالمی عہدیدار نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا: یہ موقع مذہبی رہنماؤں کے لیے فراہم ہے کہ وہ علم اور ڈیٹا استفادہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے سترہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہم اور فوری کردار ادا کریں، اور سب سے سست اور کم پیشرفت والے شعبوں میں، رہنمائی کے لیے کوششیں کریں، کیونکہ ایک مؤثر فتوی صحت اور صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز کو بھی بچا سکتا ہے۔
4092853