ہزاروں فلسطینیوں کی مسجدالاقصی میں حاضری / اردنی عوام کی حمایت

IQNA

فلسطین اپ ڈیٹ؛

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجدالاقصی میں حاضری / اردنی عوام کی حمایت

7:43 - November 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513043
ایکنا تھران- هزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد مبارک الاقصی میں ادا کی اور مسجد کے دفاع پر عزم کا اظھار کیا۔

ایکنا-  فلسطینی میڈیا کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے جمعہ کے دن اول صبح سے مسجد الاقصی آنا شروع کیا تاکہ ایک باعظمت نماز جمعہ ادا کی جاسکے۔

 

دوسری جانب سے صہیونی فورسز نے مختلف علاقوں بالخصوص شهر قدس کے اطراف اور مسجدالاقصی کے ساتھ چیک پوسٹوں پر رکاوٹیں قایم کرکے سخت سیکورٹی اقدامات کیے۔

 

اردنی عوام کی جانب سے مغربی پٹی سے اظھار یکجہتی

 

اردن میں ہزروں افراد نماز جمعه کے بعد مسجدالاقصی سے یکجہتی کے لیے مسجد الحسینی «امان»، سے ریلی میں شریک ہوئے۔

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجدالاقصی میں حاضری / اردنی عوام کی حمایت

 

اسلامی تحریک کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شریک افراد اور نمازیوں نے بالفور معاہدے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہویے عربی اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے مسجد اقصی اور فلسطینیوں کے حقوق پر خاموشی کی مذمت کی۔

 

مظاہروں میں شریک افراد نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی رژیم سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور کہا کہ اسوقت مسجد الاقصی کی حمایت کا وقت ہے۔

 

مظاہرے میں شریک افراد بیت‌المقدس اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے اور مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادی کاری کو روکنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

مظاہرے میں شریک اردنی نمازی فلسطینی جدوجہد کی حمایت میں نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔/

 

4097000

نظرات بینندگان
captcha