برطانیہ میں خوبصورت ترین پہلی اسلامی آرٹ گیلری تصاویر کے آئینے میں

IQNA

برطانیہ میں خوبصورت ترین پہلی اسلامی آرٹ گیلری تصاویر کے آئینے میں

7:37 - November 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3513062
ایکنا تھران- اسلامی آرٹ گیلری Artz-i بریڈفورڑ شہر کے لانگ سائیڈ میں واقع ہے جہاں ایرانی، اسپینیش، ترکی، مصری اور بغدادی آرٹ کے نمونے موجود ہیں۔

برطانیہ میں خوبصورت ترین پہلی اسلامی آرٹ گیلری تصاویر کے آئینے میںایکنا- نیوز ایجنسی  Telegraph and Argus، کے مطابق اسلامی آرٹ گیلری کا بانی محمد رسول ہے جنہوں نے Artz-i مارکیٹ کو شہر کے مرکز سے یہاں منتقل کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

اس گیلری میں اس وقت امریکا و بریتانیا سمیت مختلف علاقوں سے لوگ دیکھنے آرہے ہیں۔

محمد جس نے پوری دنیا کی سیر کی ہے اور نیویارک کے مختلف برنڈ کے ساتھ کام کا تجربہ انہیں حاصل ہے، انکا کہنا تھا: میں نے اپنے رقیبوں کا خوب جایزہ لیا ان میں سے کوئی بھی ہمارے طرز پر کام نہیں کرتا، جو بھی ہماری گیلری میں داخل ہوتے ہیں ایک ہی جملہ کہتا ہے اوہ بہترین اور حیرت انگیز ہے۔

گیلری مالک کا کہنا تھا: آپ آزادی سے یہاں آکر گھوم پھر سکتے ہیں اور نادر چیزوں کا تجربہ کرسکتے ہیں جس کا پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا ہے، ہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

محمد کا کہنا تھا: اس جگہ کی تاریخ پرانی ہے، اسی فیصد فروخت آن لاین کی جاتی ہے جنمیں سے نصف بین الاقوامی ہے اور اکثریت خریداروں کا تعلق امریکہ سے ہے جب کہ لندن سے بھی بڑی خریداری ہوتی ہے۔

دیواروں پر آرٹ کے نایاب اسلامی طرز کے انتھک اشیاء اور فن پارے ہیں جنمیں پتھر پر خدا کے ننانوے نام اور اونٹ کی تصویر اور قرآنی تلاوت کرنے والے بارکوڑ شامل ہے۔

ہزاروں روایتی اور جدید آثار اسلامی طرز کے ساتھ موجود ہیں جنکی وجہ سے یہ سب سے بڑی اسلامک آرٹ گیلری کا درجہ رکھتی ہے۔

محمد که جو مانچسٹر کا مستقل باشندہ رہا ہے انکا کہنا تھا کہ دسمبر 2014 کو اس گیلری کا افتتاح ہوا ہے۔/

 

 

 

4097356

نظرات بینندگان
captcha